قیدیوں سے درجنوں موبائل، چھریاں، چاقو قینچیاں برآمد

سکھر(آئی این پی ) لاڑکانہ کے بعد سکھر سینٹرل جیل میں سرچ آپریشن ہوا، جس میں قیدیوں سے درجنوں موبائل، چاقو چھریاں اور قینچیاں برآمد ہوئیں۔ جیل انتظامیہ کے مطابق سینٹرل جیل سکھر میں ایف سی نے جیل پولیس کے ہمراہ مشترکہ آپریشن کیا۔ انتظامیہ کے مطابق جیل میں قید جرائم پیشہ افراد سے 40 موبائل فون، چھریاں، چاقو، قینچیاں اور دیگرغیرممنوع چیزیں برآمد ہوئیں۔ جیل انتظامیہ نے بتایا کہ جیل کی مختلف بیرکس میں مسلسل 4 گھنٹے تک آپریشن کیا گیا، اور اس دوران مشکوک 28 قیدیوں کو مختلف جیلوں میں منتقل کردیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close