شیخ رشید نے عنقریب نئے بحران کی پیشنگوئی کر دی، سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان

اسلام آ باد (آئی این پی )سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عنقریب گندم کا بحران بھی آنے والا ہے، راناثنااللہ اور خرم دستگیر نئے آرمی چیف کی تعیناتی پر مشاورت کا بیان کس حیثیت میں دیرہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ کراچی،سکھر،حیدرآباد کی قیادت پی پی کبھی بھی ایم کیو یم کو نہیں دے گی، چیف الیکشن کمیشن کو ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کی 5 مخصوص نشستیں دینے پر دیر نہیں کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ روس سے تیل اور افغانستان سے کوئلہ نہیں منگوایا جارہا، حکمران عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں جبکہ عنقریب گندم کا بحران بھی آنے والا ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگر لوڈشیڈنگ اور مہنگائی ختم نہ ہوئی تولوگ خودبخود سڑکوں پر ہوں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اوورسیز کے ووٹوں کے لیے سپریم کورٹ جاوں گا، فوری انتخابات کروالیں ورنہ کچھ بھی ہوسکتا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close