بہاولنگر (پی این آئی) پنجاب پولیس نے پولیس اسٹیشن میں لیڈی ڈاکٹر پر ہونے والے تشدد کے واقعے پر ایس ایچ او کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ اس حوالے سے پنجاب پولیس نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر سلسلہ وار ٹوئٹس کیے ہیں ، جس میں کہا گیا ہے کہ ایس ایچ او کو عہدے سے ہٹا کرکارروائی کے لیے انکوائری کی جارہی ہے۔ پنجاب پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ واقعہ خاتون لیڈی ڈاکٹر اور ان کے شوہر کے مابین لڑائی جھگڑے کا معاملہ تھا جس پر دونوں فریقین کو پولیس نے بات چیت کے لیے بلایا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر خود نہ آیا تاہم اس کے کزن عدیل نے تلخ کلامی پر لیڈی ڈاکٹر پر تشدد شروع کردیا۔ پنجاب پولیس نے عدیل پر مقدمہ درج کر کے اسے فوری گرفتار کرلیا ہے،
جو جیل جاچکا ہے۔
یہ بات اہم ہے کہ پنجاب کے ضلع بہاولنگر کے علاقے ہارون آباد کے ایس ایچ او کے آفس میں ایک شخص نے مریم حسین نامی لیڈی ڈاکٹر کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں