نوکری کا جھانسہ دے کر لڑکی سے زیادتی کا ملزم دھر لیا گیا

کراچی (پی این آئی) شارعِ فیصل انویسٹی گیشن پولیس نے لڑکی سے مبینہ زیادتی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ شارعِ فیصل انویسٹی گیشن پولیس نے گلستانِ جوہر کے بلاک 16 اے میں کارروائی کے دوران لڑکی سے مبینہ زیادتی میں ملوث ملزم اسامہ کو گرفتار کیا ہے۔ تفتیشی افسر کے مطابق ملزم نے لڑکی کو نوکری دینے کے بہانے دفتر بلا کر ساتھی کے ساتھ مل کر مبینہ زیادتی کی تھی۔ انویسٹی گیشن پولیس کے تفتیشی افسر نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملزم اسامہ کے دوسرے ساتھی کی تلاش جاری ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close