فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے جانیوالے کتنے پاکستانیوں کا انتقال ہو گیا؟افسوسناک خبر

مکہ مکرمہ (نیوزڈیسک) فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جانے والے 5 پاکستانی عازمین انتقال کرگئے۔پاکستان حج انتظامیہ کے مطابق انتقال کرنے والوں میں سوات کے فضل علی، لاہور کے حافظ صدیق، پشین کے سید خیر محمد شامل ہیں جن کی تدفین مکہ مکرمہ میں کر دی گئی ہے۔

حج انتظامیہ کے مطابق کراچی کی خاتون نجم النساء اور جنوبی وزیرستان کے رہاشئی علاؤالدین کی تدفین مدینہ منورہ میں کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close