سابق صدر پرویز مشرف کو پاکستان منتقل کر دیا گیا، افواہیں گردش کرنے لگیں

اسلام آباد(پی این آئی)سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو پاکستان منتقل کیے جانے کی افواہیں گردش کرنے لگی ۔ خبریں گردش کررہی ہیں کہ پرویز مشرف کو تین دن قبل دبئی سے اسلام آباد متقل کیا گیا ہے۔

 

کہا جا رہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف راولپنڈی کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں جس کی وجہ سے ہسپتال کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کی وطن واپسی سے متعلق حکومت کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اگر وہ پاکستان آنا چاہیں تو حکومت انہیں سہولت فراہم کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close