پٹرولیم مصنوعات کی لیوی میں فی لٹر کتنااضافہ ؟ حکومت نے بڑی منظوری دیدی

اسلام آباد(پی این آئی) قومی اسمبلی نے پیٹرولیم مصنوعات پر 50 روپے فی لٹر لیوی عائد کرنے کی ترمیم کی منظوری دے دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں فنانس بل 23-2022 کی منظوری کی تحریک پیش کی گئی، جسے ایوان نے منظورکرلیا۔وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے آئندہ مالی سال میں مرحلہ وار بنیادوں پر پیٹرولیم لیوی ٹیکس میں 50 روپے اضافے کی ایوان سے منظوری مانگی،

ایوان نے پیٹرولیم مصنوعات پر 50 روپے فی لٹر لیوی عائد کرنے کی ترمیم منظورکرلی۔وزیر مملکت عائشہ غوث نے کہا کہ آئی ایم ایف کے کہنے پر فنانس بل میں تبدیلی نہیں کی گئی، اسی فیصد ترامیم براہ راست ٹیکسوں سے متعلق کی گئی ہیں، ہمارا مقصد امیر پر ٹیکس لگانا اور غریب کو ریلیف دینا ہے۔عائشہ غوث نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف سے جو گذشتہ حکومت معاہدہ کر کے گئی اس پر ہی عمل درآمد کیا جا رہا ہے، ہم ایسے ٹیکس لائے ہیں جو صاحب ثروت لوگوں پر لگیں،

ہم صرف اپنی کمٹمنٹس کو آنر کررہے ہیں۔وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اس وقت لیوی صفرہے، ابھی 50 روپے لیوی لگانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔دوسری جانب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر کل سے اضافہ متوقع ہے، اوگرا کی سمری آنے پر قیمتوں میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ وزیر اعظم شہبازشریف کرینگے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close