لاہور میں سیکڑوں نامعلوم افراد کی لاشیں ملنے کا انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی )لاہور میں رواں برس 312 نامعلوم افراد کی لاشیں مل چکی ہیں اور اس تعداد میں ہرماہ اضافہ ہوتا جارہا ہے۔لاہور میں نامعلوم افراد کی لاشیں ملنے کے واقعات بڑھ رہے ہیں، جس کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔نجی ٹی وی سماء کے مطابق ریسکیو حکام نے بتایا کہ نامعلوم افراد کو دوسرے شہروں میں قتل کرکے لاشیں لاہور میں پھینک دی جاتی ہیں۔ ایدھی حکام نے بتایا کہ رواں سال صرف 6 ماہ میں 312 نامعلوم افراد کی لاشیں مل چکی ہیں۔

ایدھی کے مطابق رواں برس جنوری میں 33، فروری میں 41، مارچ میں 36 اور اپریل میں 42 نامعلوم افراد کی میتیں ملیں جنہیں ایدھی کی جانب سے دفنا دیا گیا ہے۔ایدھی حکام کے مطابق لاشیں ملنے کے واقعات آئے روز بڑھ رہے ہیں، اور مئی میں یہ تعداد خطرناک حد تک بڑھ کر 62 تک جاپہنچی، جب کہ جون کے صرف 25 دنوں میں اب تک 52 نامعلوم میتوں کو دفنایا جاچکا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاشیں ملنے کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، اور اب تک کی معلومات کے مطابق شہر کے مضافاتی علاقوں سے شہریوں کو اغوا کرکے لاہور میں لاکر قتل کیا جاتا ہے، اور لاشوں کو ضائع کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close