جان بچانے والی ادویات مارکیٹ سے غائب ہو گئیں، مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا

لاہور (پی این آئی) جان بچانے والی متعدد دواؤں کی عدم دستیابی کے باعث لاہور شہر میں مریض اور تیماردار شدید پریشان ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ادویات کی مارکیٹ میں بخار، خون پتلا کرنے والی، بلڈ پریشر، مرگی، ڈپریشن اور درد کی ادویات کی فراہمی بند ہونے کے باعث شہریوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ مریض اور تیماردار دواؤں کے لئے پریشان ہو کر کئی دکانوں کے چکر لگارہے ہیں تاہم انہیں دوائیاں نہیں مل رہیں۔

اس حوالے سے ایک شہری کا کہنا تھا کہ گھر والوں کے لئے دوا خریدنے کے لئے دو تین میڈیکل اسٹورز پر گیا تاہم دوائیاں نہ ملیں۔ ادویات کی قلت کے حوالے سے میڈیکل اسٹورز مالکان کا کہنا ہے کہ کئی ماہ سے ادویات کی فراہمی نہیں ہو رہی، چند ایک دوائیں ہی ملتی ہیں، مرگی اور ڈپریشن کی متبادل دوائیں بھی دستیاب نہیں۔۔۔۔

لاہور (پی این آئی) جان بچانے والی متعدد دواؤں کی عدم دستیابی کے باعث لاہور شہر میں مریض اور تیماردار شدید پریشان ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ادویات کی مارکیٹ میں بخار، خون پتلا کرنے والی، بلڈ پریشر، مرگی، ڈپریشن اور درد کی ادویات کی فراہمی بند ہونے کے باعث شہریوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ مریض اور تیماردار دواؤں کے لئے پریشان ہو کر کئی دکانوں کے چکر لگارہے ہیں تاہم انہیں دوائیاں نہیں مل رہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close