اسلام آباد (پی این آئی) وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی مہم کی قیادت مریم نواز کریں گی۔انہوں نےگفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ن لیگ پنجاب میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں 20 میں سے 16 نشستیں جیت جائے گی۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان ملک میں فتنہ فساد مچانے کے لیے ہر وقت تیار ہے۔مزاحمت کا ووٹ عمران خان اور ان کے فراڈیوں کے ساتھ نہیں ہوگا جو آج پھر سلیکٹ ہونے کے لیے پاؤں پکڑ رہے ہیں۔قومی اسمبلی میں اتحادیوں کی تقریروں میں کوئی خطرے کی بات نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار جب واپس آئیں گے اور جس عہدے پر کام کرنا چاہیں گے کریں گے۔اسی حوالے سےسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں پتا کہ اسحاق ڈار وطن واپس آرہے ہیں، اسحاق ڈار کی وطن واپسی سے متعلق پارٹی سطح کا فیصلہ نہیں ہوا، پاکستان اسحاق ڈار کا ملک ہے، وطن واپسی ان کا حق ہے، اسحاق ڈار جب بھی واپس آنا چاہیں انہیں کوئی نہیں روک سکتا، عدالتی معاملات سے اسحاق ڈار خود آکر نمٹ لیں گے۔وزارت خزانہ کا فیصلہ وزیراعظم کا اختیار ہے جب بھی وہ فیصلہ کریں۔آئین کی رو سے پر وزیروزیراعظم کی خوشی تک ہی نوکری کرتا ہے۔ دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کے سابق وزیرخزانہ سینیٹراسحق ڈار کو جلد پاکستان بھجوانے کی درخواست پر پارٹی قائد نوازشریف نے انہیں ملک واپس بھجوانے کی منظوری دے دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اسحاق ڈار وطن واپسی پربطور سینیٹر اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔
جبکہ مقدمات کا بھی سامنا کریں گے، مقدمات کے فیصلوں کو مدنظر رکھ کر وزارت خزانہ کے امور سنبھالیں گے۔ لیکن اس دوران اسحاق ڈار حکومتی ٹیم کی وزارت خزانہ اور معاشی امور میں رہنمائی کریں گے، اسحاق ڈار کی حفاظتی ضمانت کیلئے وکلا جلد درخواست دائر کریں گے۔ یاد رہےکہ سابق وزیرخزانہ نومبر2017 میں علاج کی غرض سے لندن گئے تھے، سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کیخلاف مختلف مقدمات ہیں، ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اثاثہ جات کی 22 سالہ تفصیلات جمع نہیں کرائیں، اثاثہ جات کا32 سال کا ریکارڈ پہلے ہی جمع کرا رکھا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں