وزیراعظم شہباز شریف نے ’باپ ‘کو منانے کی کوششیں تیز کردیں

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعت متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) اور بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کو منانے کی کوششیں تیز کر دیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کے ایم کیو ایم اور بی اے پی کے قائدین سے رابطے ہوئے ہیں جس میں ایم کیو ایم نے وزیراعظم سے معاہدے پر مکمل عملدرآمد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ایم کیو ایم نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ تحریری معاہدے پر عملدرآمد نہیں ہوتا تو ہم اپنے فیصلے میں آزاد ہیں۔

 

دوسری جانب بلوچستان عوامی پارٹی نے وفاقی حکومت سے ایک اور وزارت کا مطالبہ کردیا۔ عوامی نیشنل پارٹی نے حکومت سے علیحدگی سے متعلق فیصلے پر اہم اجلاس رواں ہفتے طلب کر لیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close