24گھنٹوں میں دوسری مرتبہ ایل پی جی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا

لاہور (پی این آئی) ایل پی جی مزید مہنگی کر دی گئی، 24 گھنٹوں کے دوران دوسری مرتبہ اضافے سے فی کلو ایل پی جی کی قیمت 220 روپے ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایل پی جی کی قمیت میں 24 گھنٹوں کے دوران دوسری بار اضافہ سے 200 روپے کی سطح سے اوپر چلی گئی۔ مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی مزید 10روپے فی کلو مہنگی کر دی جس کے بعد فی کلو قیمت بڑھ کر 220 روپے ہو گئی۔

 

قیمتوں میں اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت 106روپے اضافے سے2581روپے جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت 408روپے اضافے کے بعد 9988روپے ہوگئی۔ دوسری جانب وزیر خزانہ نے پیٹرول بھی مزید مہنگا کرنے کا عندیہ دے دیا۔ وزیرخزانہ کاکہناہے کہ یکم جولائی سے پیٹرول کے نرخ مزید بڑھا دئیے جائیں گے،وزیر خزانہ نے ہم نیوز کے پروگرام ہم مہربخاری کے ساتھ میں بات چیت کے دوران کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی لگائی جائے گی،انہوں نے کہا کہ اوگرا کی سمری آنے کے بعد وزیرعظم شہباز شریف حتمی منظوری دیں گےلیکن میں سیلز ٹیکس لگانے کے حق میں نہیں ہوں،اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ کا قلمدان سونپنے کی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا ہے ان کو عہدے پر برقراررکھنا یا نہ رکھنا وزیراعظم کی صوابدید ہے ،وہ اگر کام سے مطمئن نہیں تو وزیر کو تبدیل کر سکتے ہیں،انکا کہنا تھا کہ ملکی سیاست میں یہ ہوتا رہتا ہے۔

 

وزیراعظم تو ان کے ساتھ اگلے کئی دنوں کی منصوبہ بندی کررہے ہیں لیکن مستقبل کا کسی کو پتہ نہیں ہوتا جیسے اسد عمر کے ساتھ ہوا،وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار حکومت کی معاشی ٹیم کا حصہ ہیں،اسٹیٹ بینک کے انٹرویوز میں بھی وہ پینل میں شامل تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں