تحریک انصاف کے منحرف رکن اسمبلی نے حکومت سے ڈاکوئوں کیلئے بجٹ مانگ لیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رکن سردار ریاض مزاری نے اپنے علاقے کے ڈاکوؤں کیلئے بجٹ میں رقم مختص کرنے کا مطالبہ کردیا۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ریاض مزاری نے کہا کہ ان کے علاقے میں ڈاکووں کو بھتہ دے کر زندہ رہنا پڑتا ہے، حکومت یا تو ڈاکوؤں کا خاتمہ کرے یا ڈاکوؤں کو بھتہ دینے کے لئے بجٹ میں رقم مختص کرے۔

 

انہوں نے کہا کہ ان کی اس سلسلے میں پنجاب حکومت سے ایک میٹنگ ہوئی ہے دیکھتے ہیں ڈاکووں کے حوالے سے کیا کرتے ہیں۔خیال رہے کہ ریاض مزاری کا تعلق پنجاب کے ضلع راجن پور سے ہے ، یہ علاقہ کچے کے قریب ہے جہاں کے ڈاکو آئے روز اغوا برائے تاوان سمیت دیگر وارداتیں کرتے رہتے ہیں۔ گزشتہ حکومت میں ڈاکوؤں کے خلاف گرینڈ آپریشن بھی کیا گیا تھا لیکن اس میں کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہوسکی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں