عمران خان کی گرفتاری سے بچنے کی کوششیں

ملازم کی جانب سے عمران خان کی جاسوسی کا معاملہ، اسلام آباد پولیس نے کپتان پر ہی انگلی اٹھادی

اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی پولیس نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بنی گالہ میں کام کرنیوالے ملازمین کی فہرست فراہم نہیں کی گئی جس کی وجہ سے ان کا بیک گراؤنڈ چیک نہیں کیا جاسکتا۔سماجی رابطے ٹوئٹر پر اسلام آباد پولیس نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بنی گالہ ہاؤس میں تعینات ملازمین کی لسٹ ابھی تک فراہم نہیں کی گئی۔پولیس کے مطابق عمران خان سے متعد د بار کہا گیا کہ بنی گالہ ملازمین کی فہرست فراہم کریں۔

پولیس ترجمان نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لئے بنی گالہ ہاؤس میں کام کرنے والےملازمین کی شناخت ایک چیلنج ہے۔ جب تک ملازمین کی مکمل لسٹ فراہم نہیں کی جاتی ان کا بیک گراونڈ معلوم نہیں ہو سکتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close