اسلام آباد (پی این آئی) ن لیگ کی سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار ، جو ان دنوں علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں، کی جلد وطن واپسی کا امکان ہے۔نجی ٹی وی دنیا کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے لیگی سینیٹر اسحٰق ڈار کو جلد پاکستان بھجوانے کا کہا تھا، سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف موجودہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی کارکردگی سے ناخوش ہیں، اسی وجہ سے اسحٰق ڈار کو ملک واپس بھجوانےکی منظوری دیدی ہے۔
ذائع کے مطابق اسحٰق ڈار کے وکلا جلد ان کی حفاظتی ضمانت کے لیے درخواست دائر کریں گے، ڈار پاکستان آتے ہی بطور سینیٹر اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے، اور اس کے ساتھ وہ اپنے خلاف مقدمات کا سامنا کریں گے، جبکہ مقدمات کے فیصلے کے بعد وہ وزارت خزانہ کے امور سنبھالیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں