پیٹرول مزید مہنگا ہو گا، وزیر خزانہ نے اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر خزانہ مفتاح اسماعل نے پیٹرول مزید مہنگا کرنے کا عندیہ دے دیا،وزیرخزانہ کاکہناہے کہ یکم جولائی سے پیٹرول کے نرخ مزید بڑھا دئیے جائیں گے،وزیر خزانہ نے ہم نیوز کے پروگرام ہم مہربخاری کے ساتھ میں بات چیت کے دوران کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی لگائی جائے گی،انہوں نے کہا کہ اوگرا کی سمری آنے کے بعد وزیرعظم شہباز شریف حتمی منظوری دیں گےلیکن میں سیلز ٹیکس لگانے کے حق میں نہیں ہوں،اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ کا قلمدان سونپنے کی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا ہے ان کو عہدے پر برقراررکھنا یا نہ رکھنا وزیراعظم کی صوابدید ہے ،وہ اگر کام سے مطمئن نہیں تو وزیر کو تبدیل کر سکتے ہیں،

انکا کہنا تھا کہ ملکی سیاست میں یہ ہوتا رہتا ہے۔
وزیراعظم تو ان کے ساتھ اگلے کئی دنوں کی منصوبہ بندی کررہے ہیں لیکن مستقبل کا کسی کو پتہ نہیں ہوتا جیسے اسد عمر کے ساتھ ہوا،وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار حکومت کی معاشی ٹیم کا حصہ ہیں،اسٹیٹ بینک کے انٹرویوز میں بھی وہ پینل میں شامل تھے۔ ادھروزیر خزانہ نے پی آئی اے اور پاکستان اسٹیل ملز 1 روپے میں فروخت کرنے کی پیش کش کر دی، مفتاح اسماعیل نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ملک کے 2 بڑے سرکاری ادارے پی آئی اے اور اسٹیل ملز کو صرف 1 روپے میں فروخت کرنے کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیل ملز اور پی آئی اے اگر کوئی ہم سے 1 روپے میں خرید لے تو بہت فائدہ مند ہے،

تاہم ان اداروں کو کوئی نہیں خریدے گا کیونکہ ان کی ایکویٹی مائنس میں چل رہی ہے۔
وزیر خزانہ نے بتایا کہ پی آئی اے کے حوالے سے دوست ممالک سے بات کی ہے، اگر دوست ممالک نے پی آئی اے نہ خریدی تو کچھ اور سوچیں گے۔ جبکہ اس وقت اسٹیل ملز کا مسئلہ زیادہ اہم ہے، اسٹیل ملز پر 2 روز پہلے بھی اجلاس کیا تھا، انہیں کام کرنے کو کہا ہے، 19 ہزار میں سے ساڑھے 4 ہزار ایکڑ اراضی لیز پر دے رہے ہیں، اسٹیل ملز کی جو اصل جگہ ہے اسے الگ کر رہے ہیں، اسٹیل ملز کا قرض کسی اور کمپنی پر منتقل کر رہے ہیں، ہم اس سال کے آخر تک کچھ نہ کچھ پرائیویٹائز ضرور کریں گے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close