کسی صورت ہار ماننے والا نہیں، عمران خان نے حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

اسلام آباد(پی این آئی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ کسی صورت ہار ماننے والا نہیں ہوں، آنے والے دنوں میں مزید مہنگائی ہو گی، ملک کی معاشی صورتحال بہت خراب ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مخلوط حکومتیں مسائل کا حل نہیں ہوتیں، اس وقت پوری توجہ ضمنی انتخابات کی طرف ہیں۔

 

سابق وزیراعظم عمران خان نے سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ ملک کی معاشی صورتحال بہت خراب ہے، آنے والے دنوں میں مزید مہنگائی ہو گی۔انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی صورت میں ہار ماننے والا نہیں ہوں، چاہتے ہیں کہ اس مرتبہ دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہو کر آئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close