کس مہینے میں الیکشن دیکھ رہا ہوں؟ شیخ رشید نے بڑی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ اس وقت دو حصوں میں تقسیم ہے، اقتدار لے کر ن لیگ نے زندگی کی سب سے بڑی حماقت کی ہے، اکتوبر/ نومبر میں الیکشن دیکھ رہا ہوں۔نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ میں جولائی کے مہینے کو اہم کہہ چکا ہوں، لاہور میں لوگ کہہ رہے ہیں کہ ہم عمران خان کے ساتھ ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے اندر آپس میں اتحاد نہیں ہے، ن لیگ اس وقت دو حصوں میں تقسیم ہے اور لوگوں میں ایک خوف ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ پاک فوج کا احترام تھا، ہے اور رہے گا، اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کروں گا۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ 50/ 50 سال کے ورکرز کو چھوڑ کر لوٹوں کو ٹکٹ دے دیا گیا، میں ن لیگ کی ووٹوں کی بہت بڑی تبدیلی دیکھ رہا ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close