لاہور (پی این آئی) تحریک انصاف کے رہنماء اور ماہر قانون علی ظفر نے کہا ہے کہ لگتا ہے اب حمزہ شہباز کی حکومت برقرار نہیں رہ پائے گی، اب نمبر گیم تبدیل ہوگئی حمزہ شہباز کو اعتماد کا ووٹ لینا چاہیے،،مخصوص نشستوں کے بعدحمزہ شہباز کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی۔انہوں نے نجی ٹی وی اے آروائی نیوز میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کے تین تاریخی فیصلے ہوئے ہیں،چوتھا فیصلہ بھی جلد آسکتا ہے، ایک فیصلہ منحرف رکن اعدم اعتماد کے دوران ووٹ نہیں ڈال سکتا، دوسرا الیکشن کمیشن سے فیصلہ آیا،
اب تیسرا فیصلہ آگیا کہ پانچ منحرف ارکان کے ووٹ پی ٹی آئی کے ہوں گے، ہوسکتا ہے اب اگر چوتھا فیصلہ آجائے ، تیسرا آپشن عدالت وزیراعلیٰ پنجاب کے دوبارہ انتخاب کا حکم دے سکتی ہے۔پارٹی کے اندر اس پر بات ہورہی ہے ، حمزہ شہبازشریف کا وزیراعلیٰ کا الیکشن چیلنج کیا گیا ہے، اگر اس کا فیصلہ آجاتا ہے تومیرے خیال میں اب حمزہ شہباز کی حکومت برقرار نہیں رہ پائے گی،مخصوص نشستوں کے بعد وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے، اب نمبر گیم تبدیل ہوگئی حمزہ شہباز کو اعتماد کا ووٹ لینا چاہیے۔ عدالتیں بھی سارے معاملات کو دیکھ رہی ہیں کہ بڑا صوبہ ہے جس کے فوری فیصلے کرنے ضروری ہیں۔حمزہ شہباز کووزیراعلیٰ بننے کیلئے197ووٹ پڑے لیکن 25 منحرف ارکان کا فیصلہ آگیا تو 197سے کم ہوکر باقی 172ووٹ رہ جاتے ہیں جبکہ آئین کہتا ہے وزیراعلیٰ منتخب نہیں ہوسکتا۔واضح رہے لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی کی 5 مخصوص نشستوں کا نوٹیفیکشن جاری نہ کرنے سے متعلق خواست منظور کرلی، عدالت نے ہدایت کی کہ الیکشن کمیشن 5 مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے، عدالت نے پی ٹی آئی کی نشستوں کا نوٹیفکیشن کرنے کا حکم دے دیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں