پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کے استعفے قبول کیے جائیں گے یا نہیں؟ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (پی این آئی)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے وزیراعظم سے مشاورت کے بعد تحریک انصاف کے مستعفی ارکان اسمبلی کے استعفیٰ منظور کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ابتدائی طور ایوان میں استعفیٰ دینے کا اعلان کرنیوالے ارکان کے استعفوں کو منظور کیا جائیگا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق سابق حکمران جما عت تحریک انصاف کے استعفوں کی جانچ پڑتال شروع کر دی گئی ہے۔

 

ابتدائی طور پر ان ارکان اسمبلی جنہوں نے 9اپریل کو آواز لگا کر استعفیٰ پیش کیا تھا،ذرائع کا کہنا ہے کہ آواز لگا کر استعفیٰ دینے والوں میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت 8ارکان اسمبلی شامل تھے،اس حوالے سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ویڈیوز کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے اور اگر ضروری سمجھا گیا تو فرانزک ٹیسٹ کیلئے بھی بھیجا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close