اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی کا فیصلہ ہوگیا ہے اور انہیں دوبارہ وزیر خزانہ بنائے جانے کا امکان ہے ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اسحاق ڈار کا جولائی کے دوسرے ہفتے میں پاکستان آنےکا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وطن واپس آکر اسحاق ڈار پہلے بطور سینیٹر اپنا حلف لیں گے جس کے بعد وہ وفاقی وزیرخزانہ کا قلمدان سنبھالیں گے۔خیال رہے کہ موجودہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل رکن پارلیمنٹ نہیں ہیں اس لیے وہ 6 ماہ سے زیادہ مدت تک وزارت کے عہدے پر نہیں رہ سکتے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں