اسلام آباد (پی این آئی )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن میں این اے پی کو پتہ چل گیا، بلدیاتی انتخابات میں ایم کیو ایم والوں کو بھی پتہ چل جائے گا۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ عالمی سازش سےعمران خان کےخلاف عدم اعتماد لایا گیا،اب عمران خان کی سیاست تحریک عدم اعتماد اور سازش سے بڑی ہے۔
سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ کل بھی سندھ میں انتخابات کےدوران دو افرادجاں بحق ہوگئے،ایم کیو ایم نےکہا کہ کل سندھ کےانتخابات میں بیلٹ باکسزکو اٹھا کرلےگئے، نوابشاہ میں پریزائیڈنگ افسران کو بھی اغوا کیا گیا، سوات میں اے این پی کو تو پتہ لگ گیا ہے،ایم کیو ایم کو بھی پتہ لگ جاناچاہیے۔واضح رہے کہ گذشتہ روز خیبر پختون خوا کے ضلع سوات میں پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار کر 13 جماعتی اتحاد کو شکست سے دو چار کیا تھا
جبکہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے موقع پر شدید بدنظمی دیکھی گئی، مخالفین نے ایک دوسرے پر دھاندلی اور تشدد کے الزامات عائد کئے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے کئی ٹاؤن کمیٹیوں کے نتائج کو روک لیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں