حکومت کیلئے نئی مشکل کھڑی ، بڑی سیاسی جماعت کا ٹرین مارچ لاہور پہنچ گیا

اسلام آباد(پی این آئی ) جماعت اسلامی پاکستان کا ٹرین مارچ لاہور پہنچ گیا، آج راولپنڈی روانہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں بدترین مہنگائی، لوڈ شیڈنگ، اور سودی معیشت کے خلاف جماعت اسلامی کا ٹرین مارچ دوسرے روز لاہور پہنچ گیا۔ٹرین مارچ آج راولپنڈی روانہ ہوگا، امیر جماعت اسلامی سراج الحق مختلف ریلوے اسٹیشنز پر عوام سے خطاب کریں گے، یہ ٹرین مارچ امیر جماعت اسلامی کی قیادت میں 25 جون کو رحیم یار خان سے روانہ ہوا تھا۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ رحیم یار خان سے لاہور تک ہر ریلوے اسٹیشن پر عوام کی شرکت مثالی رہی، لوگ مہنگائی سے تنگ ہیں، اور نالائق حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔امیر جماعت اسلامی نے لاہور پہنچنے پر ٹرین مارچ کے شرکا سے خطاب میں کہا پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کا مقابلہ نالائق اور سپر نالائق ہونے میں ہے، ان کے درمیان جھوٹ، نا اہلی اور نالائقی کا مقابلہ ہے۔ انھوں نے کہا حکومت نے ٹیکس آئی ایم ایف کو خوش کرنے کے لیے لگائے،

پارلیمنٹ میں بیٹھے مافیاز کے نمائندے عوام کا نہیں سوچتے، اس وقت وہاں ڈمی حکومت اور ڈمی اپوزیشن ہے۔سراج الحق نے کہا عوام پریشان ہیں مگر حکمرانوں کے کاروبار میں اضافہ ہو رہا ہے، ملک میں خانہ جنگی کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے، حکمران مہنگائی ختم کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close