پی ٹی آئی نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج مسترد کر دیئے، لائحہ عمل کا اعلان کر دیا

کراچی (پی این آئی) پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے نتائج مسترد کرتے ہوئے ان انتخابات کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس میں علی زیدی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے دھاندلی مچائی ہوئی ہے، ہمارے امیدواروں کو گرفتار کیا گیا ہے اس لیے الیکشن کالعدم قرار دیا جائے، یہ الیکشن کوئی نہیں مانے گا، انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی الیکشن کے نتائج کے خلاف سپریم کورٹ جا رہی ہے۔ علی زیدی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری، مراد علی شاہ نے لاڑکانہ میں جلسہ کیا مگر نوٹس نہیں لیا گیا،

الیکشن کمیشن اور قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش بیٹھے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اندرون سندھ الیکشن کے دوران خواتین پر بھی تشدد کیا گیا، پی ٹی آئی امیدواروں کے ناموں کے آگے سے بیلٹ پیپر سے انتخابی نشان تبدیل کیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے کہا کہ حیدر آباد اور کراچی میں سب سے زیادہ پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے، الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم کو تحفظات بتانے کے لیے دعوت دی ہے، پی ٹی آئی سب سے بڑی جماعت ہے اس کو کوئی نہیں پوچھ رہا ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں