ہر سیاستدان اپنی دولت کا پانچ فیصد حصہ پاکستان کو عطیہ کردے تو کیا ہو گا؟ علی ظفر کا سیاستدانوں کو بڑا مشورہ

لاہور(پی این آئی ) معروف گلوکار اور اداکارعلی ظفر نے سیاستدانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی دولت کا 5 فیصد حصہ پاکستان کو عطیہ کردیں تاکہ باقی لوگ بھی ان کے نقش قدم پر چلیں ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے علی ظفر نے لکھا کہ میرا سیاسی رہنماؤں کے لیے عاجزانہ مشورہ ہے کہ اپنی دولت کا 5فیصد حصہ پاکستان کا عطیہ کریں تاکہ قوم کی حوصلہ افزائی ہو اور وہ بھی سامنے آکر آپ کے نقش قدم پر چلیں اور ساتھ ہی کہا کہ مثال قائم کرنے کیساتھ قیادت کریں ۔علی ظفر نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں ہیش ٹیگ کا بھی استعمال کیا جس میں لکھا تھا کہ “یہ بس میرا ایک خیال ہے”۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close