کراچی(پی ین آئی)ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما وسیم اختر نے کہا ہے کہ بااختیار بلدیاتی نظام تک کوئی نیا عہدہ نہیں لیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق میئرکراچی وسیم اختر نے کہا کہ وزیراعظم کے کہنے پر 2 وزارتیں لی تھیں، ہمارا مطالبہ بلدیاتی ایکٹ سے متعلق تھا، بااختیار بلدیاتی نظام تک کوئی نیا عہدہ نہیں لیں گے، پی پی سے معاہدے سے متعلق کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے معاملے پر کمیٹی قائم کردی، کراچی کے عوام کے ساتھ
ناانصافی برداشت نہیں کریں گے، معاہدے پر عمل نہیں ہوتا تو بہتر فیصلہ کرنے پر مجبور ہوں گے، مزید تاخیر کی صورت میں رابطہ کمیٹی فیصلہ کرے گی۔انہوں نے کہاکہ سکھر، میرپورخاص ، نواب شاہ میں الیکشن کو فوری روکا جائے، 14 اضلاع میں اس وقت دھاندلی ہو رہی ہے، الیکشن کمیشن ہمارے خدشات کا نوٹس لے، ہم نہیں چاہتے الیکشن کمیشن پر انگلیاں اٹھیں۔وسیم اختر نے کہا کہ خوف کے ماحول میں صاف شفاف الیکشن نہیں ہو سکتا، انتخابی نشان بیلٹ پیپر پر موجود نہیں
، ووٹر نہ ہونے کے برابر ہیں، الیکشن کمیشن کے ساتھ ذمہ داری پیپلز پارٹی پر بھی عائد ہوتی ہے، الیکشن کمیشن ہمیں وقت دیں ہم اس حوالے سے بات کرنا چاہتے ہیں۔ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ پی پی سے معاہدے سے متعلق کوئی پیشرفت نہیں ہو رہی، معاہدے میں مزید تاخیر کی گئی تو پھر ہم اپنا فیصلہ خود کریں گے، اگر معاہدے پر عمل نہیں ہوتا تو بہتر فیصلہ کرنے پرمجبور ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں