ڈاکٹر عافیہ صدیقی سمجھتی ہیں ان کی فیملی زندہ نہیں ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں اہم انکشافات

اسلام آباد(پی این آئی)ڈاکٹرعافیہ سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی وزارت خارجہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ سمجھتی ہیں ان کا خاندان زندہ نہیں ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے عافیہ صدیقی بازیابی کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکمنامہ جاری کیا۔عدالت میں جمع کرائی گئی وزارت خارجہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ سمجھتی ہیں کہ ان کی فیملی زندہ نہیں ہے۔

عدالت نے وزارت خارجہ کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی فیملی کو امریکا کا ویزا دلانے میں سہولت فراہم کرنے اورامریکا میں ڈاکٹر عافیہ کی فیملی کے تحفظ کو یقینی بنانے کا حکم دیا۔ دفترخارجہ کے افسر کو عافیہ صدیقی کے خاندان کو اپنا رابطہ نمبر دینے کا حکم بھی دیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ہائیکورٹ نے کہا کہ وزارت خارجہ کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عافیہ سمجھتی ہیں کہ ان کی فیملی زندہ نہیں۔ قونصل جنرل نے فیڈرل میڈیکل سینٹر کا دورہ کیا جہاں ڈاکٹر عافیہ قید ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فیڈرل میڈیکل سینٹر کی وارڈن کا کہنا ہے کہ عافیہ صدیقی کال نہیں کرنا چاہیں تو زبردستی نہیں کرسکتے۔وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر نے کہا عافیہ صدیقی فیملی کو امریکی ویزا دلانے کی پوری کوشش کریں گے تاہم ویزا ملنے کی گارنٹی نہیں کیونکہ حتمی فیصلہ امریکی حکومت کا ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close