پی ٹی آئی یا اے این پی؟صوبائی حلقہ پی کے 7 کے ووٹرز آج فیصلہ دے رہے ہیں

سوات (پی این آئی) لالٹین جلے گی یا بلا چلے گا؟ سوات کے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی کے 7 میں بھی ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے، پولنگ کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ پی کے 7 سوات میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں مجموعی طور پر 4 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو رہا ہے۔ لیکن یہاں پی ٹی آئی کے امیدوار فضل مولا اور اے این پی کے امیدوار حسین احمد کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

اس حلقے میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 83 ہزار 308 ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 7 سوات میں مرد ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 2 ہزار 88 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 81 ہزار 220 ہے۔ اس حلقے میں کُل 124 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جن میں 308پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close