سینیٹر اسحاق ڈار کی پاکستان واپسی، نواز شریف نے بھی اپنا فیصلہ سنادیا

لندن (پی این آئی)سینیٹر اسحاق ڈار کی پاکستان واپسی، نواز شریف نے بھی اپنا فیصلہ سنادیا۔۔۔ مسلم لیگ ن میں سینٹر اسحاق ڈار کی پاکستان روانگی سے متعلق اہم مشاورت مکمل کر لی گئی ۔جبکہ اس معاملے پر میاں نوازشریف اور میاں شہباز شریف کے درمیان بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

 

میاں نوازشریف کی طرف اسحاق ڈار کی واپسی کیلئے گرین سگنل دیدیا گیااوراسحاق ڈار کے وکلا سے پاکستان میں مشاورت جاری ہے ۔سابق وزیرخزانہ کی وطن واپسی جولائی کے تیسرے ہفتے ممکن ہوگی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close