کون کونسی ادویات کی قلت پیدا ہو گئی ؟ تشویشناک خبر

لاہور (پی این آئی) پنجاب کے دارالحکومت میں بخار سمیت 41 ادویات کی قلت پیدا ہوگئی، فارما انڈسٹری والوں کا کہنا ہے کہ بخار کی ایک گولی پر خرچہ دو روپے 35 پیسے ہے لیکن فروخت ایک روپیہ 90 پیسے میں کی جا رہی ہے۔صدر پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچرر ایسوسی ایشن منصور دلاورکا کہنا ہے کہ ادویات بنانے کیلئے 94 فیصد خام مال باہر سے منگوایا جاتا ہے، اب تک پرانے خام مال سے ادویات تیار کی جا رہی تھیں جو اب ختم ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فارما سوٹیکل کمپنیاں 158 روپے ڈالر کے ریٹ کے حساب سے ادویات بنا رہی ہیں جب کہ ڈالر کا ریٹ کہیں اوپر جا چکا ہے جب کہ بجلی اور تیل کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ایسی صورت میں کاروبار کو جاری رکھنا مشکل ہوگیا ہے، بڑھتی ہوئی مہنگائی کے سبب باقی تمام انڈسٹریز روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں میں اضافہ کر رہی ہیں لیکن ادویات کی قیمتیں ڈریپ مقرر کرتا ہے۔منصور دلاور کا کہنا تھا کہ اس وقت لاہور میں بخار سمیت 41 ادویات شارٹ ہیں، ادویات کے بحران کے بارے میں حکومت کو آگاہ کردیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں