پنجاب کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی اکثریت یقینی، 20حلقوں کا تفصیلی جائزہ لے لیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی ) تحریک انصاف نے موجودہ پنجاب حکومت سے چھٹکارے کیلئے ضمنی انتخابات پرنظریں جمالیں،تحریک انصاف نے پنجاب کے ضمنی انتخابات کے 20 حلقوں کا تفصیلی جائزہ لےلیا،تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسدعمر نے ٹویٹر پیغام میں بتایاکہ پنجاب کے ضمنی انتخابات کے 20 حلقوں کا تفصیلی جائزہ لیا ہے،ان میں سے واضح اکثریت میں تحریک انصاف جیتنے کی پوزیشن میں ہے۔

 

ان الیکشن کےبعد پنجاب کی جعلی حکومت کے دن بھی پورے ہو جائیں گےیاد رہے کہ پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سیاسی مخالفین کو ٹف دینےکیلئےکمرکس لی ،اور انہوں نے پنجاب کے ضمنی الیکشن کی مہم کیلئے حلقوں میں جانے کا فیصلہ کیا ہے،عمران خان اتوارکولاہور کے چار حلقوں کادورکریں گے ،چیئرمین پی ٹی آئی حلقوں میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے،ادھر ضمنی انتخابات کے سلسلے میں تحریک انصاف پنجاب کی پارٹی قیادت بھی متحرک ہوگئی،پی ٹی آئی پنجاب کے عہدیداروں،یوسی ناظمین اورامیدواروں کو بھرپور مہم چلانے کی ہدایت کردی گئی۔واضح رہے کہ کہ گزشتہ دنوں تحریک انصاف نے پنجاب میں ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کو ٹکٹس جاری کئے۔پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ کی منظوری سے 18 امیدواروں کو ٹکٹس الاٹ کئے گئے۔

 

تحریک انصاف نے پارلیمانی بورڈ کی منظوری سے پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹس الاٹ کئے گئے، تحریک انصاف نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں جن امیدواروں کو ٹکٹس جاری کیے ہیں ان میں صوبائی حلقہ پی پی 07 میں شبیر اعوان ، پی پی 83 حسان اسلم ، پی پی 90 عرفان نیازی، پی پی 97 علی افضل ساہی اورپی پی 125میاں محمد اعظم سمیت دیگر شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close