چودھری وجاہت نے نئی پارٹی بنانے کا اعلان کر دیا

گوجرانوالہ(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء چوہدری وجاہت حسین نے کہا ہے کہ ہم نئی جماعت بنائیں گے، چوہدری شجاعت کو بیٹوں نے یرغمال بنا لیا، چوہدری ظہورالہٰی خاندان کو نہ جانے کس کی نظرلگ گئی، طارق بشیر چیمہ نے ہمارے خاندان کو تقسیم کردیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ق لیگی رہنماء اور چوہدری شجاعت کے بھائی چوہدری وجاہت حسین کا کہنا ہے کہ ہم نئی جماعت بنائیں گے،

5 ماہ سے دونوں بھائیوں کو اکٹھا کرنے کی کوشش کرتے رہے، چوہدری شجاعت حسین کو ان کے بیٹوں نے یرغمال بنارکھا ہے، چوہدری شجاعت حسین کو اولاد خراب کررہی ہے۔چوہدری وجاہت حسین نے مزید کہا کہ الیکشن کسی وقت بھی متوقع ہیںعوام کی رائے سے کوئی لا علم نہیں، چوہدری شجاعت نے کہا عوام کو پیغام دو کہ میں اور پرویزالہٰی ایک تھے اور ہیں، لیکن اب کیا وقت آگیا ہے کہ ایک بھائی کے آگے اور دوسرے کے پیچھے پولیس ہے۔

علاوہ ازیں مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت کے بھائی چوہدری وجاہت نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں کے ساتھ تین سال گزارے، جہاں عزت نہ ہو وہاں رہنے کی کوئی منطق نہیں بنتی۔چوہدری وجات کا گوجرانوالہ میں کارکنوں سے خطاب میں کہنا تھا کہ ان کے بزرگوں کی ہمت ہے کہ تین سال پچھلی حکومت کے ساتھ گزار دیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close