اسلام آباد (پی این آئی )پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء چوہدری وجاہت حسین نے کہا ہے کہ طارق بشیر چیمہ نے ہمارے خاندان کو تقسیم کر دیا ہے، زرداری جتنے پیسے بانٹتا پھرتا ہے اتنے چوہدری شجاعت خیرات دیا کرتے ہیں، لیکن افسوس ہے شجاعت حسین کا بیٹا زرداری سے ڈالر مانگ رہا ہے، پی پی31 سے ہمارے خاندان کے امیدوار عمران مسعود ہی ہیں، چوہدری شجاعت اولاد کے ہاتھوں مجبور ہو چکے ہیں،
سالک حسین کا گجرات کی سیاست سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا۔انہوں نے کہا کہ جونیجو دور سے لے کئی سالوں تک نواز شریف کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑا، نوازشریف جب جدہ گئے تب ساتھ چھوڑا، مشرف کا ساتھ بھی اس وقت تک دیا جب تک وہ پاکستان میں رہے، پی ڈی ایم کو جب تک ٹیک دینے والے اور باہر کی قوتیں ساتھ ہیں چلیں گے، ٹیک دینے والے اور باہر کی قوتیں ساتھ نہ دیں تو وہ نہیں چل سکتے۔ اسی طرح چوہدری پرویز الٰہی کے صاحبزادے حسین الٰہی نے کہا کہ
جو ہمارے حلقوں میں ہمیں نہیں ہرا سکے وہ ہمارے گھر میں دراڑیں ڈال رہے ہیں، ہم مخالفین کا دلیری سے مقابلہ کرینگے واپسی کا کوئی راستہ نہیں۔علاوہ ازیں حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت کے بھائی چوہدری وجاہت نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے ساتھ تین سال گزارے، جہاں عزت نہ ہو وہاں رہنے کی کوئی منطق نہیں بنتی۔چوہدری وجات کا گوجرانوالہ میں کارکنوں سے خطاب میں کہنا تھا کہ ان کے بزرگوں کی ہمت ہے کہ تین سال اس حکومت کے ساتھ گزار دیے، یہ جو گومگو کی کیفیت ہے ہماری جماعت ابھی تک کسی فیصلے پر نہیں پہنچی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں