عمران خان جب اسٹیج سے گرے تو مجھے کیا کہا تھا؟ یوسف رضا گیلانی نے سالوں بعد بڑا انکشاف کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی )پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر مرکزی رہنما یوسف رضا گیلانی نے سینٹ اجلاس کے دوران انکشاف کرتے ہوئےکہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ہماری تیاری نہیں ہمیں نہیں آنا چاہیے تھا ۔ یوسف رضا گیلانی نےکہا ہے کہ جب عمران خان کیساتھ گرنے کا حادثہ ہوا تھاتو میں ان کی عیادت کیلئےگیا تو اس وقت مجھے سے انہوں نے پوچھا کہ مجھے کیا کرنا چاہیے ،یہ 2013ء کی بات ہےمیں نے ان سے کہا کہ آپ کو حکومت میں نہیں آنا چاہیے کیونکہ جو کے پی کے کی حکومت ہے اس میں فاٹا بھی شامل ہے فاٹا مکمل طور پر پاکستان کے صدر کے ماتحت ہے وہاں پر تمام انٹیلی جنس ایجنسیز ہیں اگر آپ وہاں پر حکومت کر بھی لیں گے تو اس کا کوئی خاص فائدہ آپ کو نہیں ہونا ،انہوں نے مجھے سے اس بات پر اتفاق بھی کیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close