مفتاح کو ٹی وی پر دیکھ کر لوگ ایسے ڈرتے ہیں جیسے ڈاکو کا خوف دلا کر بچوں کو سلایا جاتا تھا، وفاقی وزیر ایاز صادق نے بجٹ پر بحث میں اپنے وزیر کی کلاس لے لی

اسلام آباد (پی این آئی) ن لیگ کے وفاقی وزیر ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ مفتاح صاحب کو ٹی وی پر دیکھ کر لوگ گھبرا جاتے ہیں، مفتاح کو ٹی وی پر دیکھ کر لوگ ایسے ڈرتے ہیں جیسے ڈاکو کا خوف دلا کر بچوں کو سلایا جاتا تھا۔ اپنی دلچسپ تقریر میں صادق نے کہا کہ ایسی بھی نوبت آئی کہ وزیر خزانہ کو باتوں کے ساتھ ہاتھوں سے سمجھانے کی کوشش کی۔ وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ وزیر خزانہ نے جو بجٹ دیا وہ ان کا نہیں بلکہ تمام اتحادیوں کا ہے،

تمام فیصلے مشاورت سے ہوئے۔ وفاقی وزیر ایاز صادق نے مزید کہا کہ گزشتہ حکومت کے عالمی اداروں کو زبان دے کر انکاری ہونے سے عوام اور حکومت کو مشکلات کا سامنا ہے، ان حالات کے باوجود بہترین بجٹ پیش کیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close