ن لیگی رہنما کا انتقال ہوگیا

راولپنڈی (پی این آئی) انتخابی مہم کے جلسے کے دوران ن لیگی رہنما انتقال کر گئے، راولپنڈی میں کے حلقہ پی پی 7 میں منعقدہ مقامی جلسے کے دوران شیخ عبدالقدوس کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے ایک افسوسناک خبر سامنے آئی ہے۔ راولپنڈی میں پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 7 میں انتخابی مہم کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

 

پی پی 7 راولپنڈی سے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار راجا صغیر کی انتخابی مہم کے دوران مقامی لیگی رہنما کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ ن لیگ کے مقامی رہنما شیخ عبدالقدوس پی پی 7 راولپنڈی میں منعقدہ ایک مقامی جلسے میں شریک تھے اور تقریر کرنے کے بعد وہ جب اسٹیج پر اپنی نشست پر جا کر بیٹھے تو انہیں دل کا دورہ پڑا اور بے ہوش ہو گئے۔ دل کا دورہ پڑنے کے بعد انہیں ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی انتقال کر چکے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close