راولپنڈی (نیوزڈیسک) سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید رانا ثناء اللہ پر برس پڑے اور کہا کہ رانا ثناء اللہ نئے آرمی چیف کی تاریخ کس حیثیت میں دے رہے ہیں ، پرویز مشرف کو سہولت کی پیشکش نواز شریف کی واپسی کیلئے ہے۔ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر سوال اٹھایا کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نئے آرمی کی تاریح کس حیثیت میں دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا زرمبادلہ کے ذخائر دو ماہ کی امپورٹ سے بھی کم ہیں، غریب مہنگائی سے مر گیا ہے، آئی ایم ایف کا حکم نامہ نہیں آیا ، پیٹرول پر 50 روپے لیوی غریب کو مار دے گی جبکہ جولائی میں بجلی اور سردیوں میں گیس نہیں ملے گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز شیخ رشید احمد نے کہا جولائی میں بجلی، گیس کے بل قیامت ڈھائیں گے، معیشت وینٹی لیٹر پر اور ملک افواہوں کی زدمیں ہے۔شیخ رشید احمد نے مہنگائی کی متوقع لہر سے متعلق عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہاکہ ابھی اصلی بجٹ آنا ہے تو پھر لگ پتا جانا ہے۔ معیشت وینٹی لیٹر پر اور سیاسی نظام آئی سی یو میں ہے ، ملک افواہوں کی زدمیں ہے،جولائی میں بجلی،گیس کے بل قیامت ڈھائیں گے۔ سابق وزیر داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ سامراجی اعلامیےکےغلط اندازے نے ن لیگ کی سیاست ، اسٹیبلشمنٹ اورعدلیہ کے وقار کوسخت نقصان پہنچایا ہے۔علاوہ ازیں شیخ رشید نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کا پاکستان آنے سے انکار نواز شریف کے لئے رکاوٹ بن گیا ہے۔سامراجی اعلامیہ کے غلط انداز نے ن لیگ کی سیاست، اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کے وقار کو سخت نقصان پہنچایا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ معاون خصوصی کا جمعہ بازار لگا ہے۔ابھی اصل بجٹ آنا ہے پھر پتہ لگ جائے گا ،معیشت بیٹی لیٹر پر اور سیاسی نظام آئی سی یو میں ہے ۔کرپٹ ، چور ملزم اور مجرموں کو مسلط کردیا گیا ہے۔ہر شخص موبائل فون پر ہے اس کی رائے کا احترام لازم ہے۔ چور چوکیدار مل جائیں تو بے بس عوام مدد کیلئے آسمان کو دیکھتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں