پنجاب میں ضمنی انتخابات، عمران خان نے مخالفین کو ٹف ٹائم دینے کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پنجاب میں ضمنی انتخابات کےمعرکے میں سیاسی مخالفین کو ٹف ٹائم دینے کیلئے متحرک ہوگئےاورمہم کیلئے خود حلقوں کےدورے کرنے کافیصلہ کرلیا،میڈیا رپورٹس میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایاگیاکہ پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سرگرم ہوگئے،اور انہوں نے پنجاب کے ضمنی الیکشن کی مہم کیلئے حلقوں میں جانے کا فیصلہ کیا ہے،

عمران خان اتوارکولاہور کے چار حلقوں کادورہ کریں گے ،چیئرمین پی ٹی آئی حلقوں میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے،ادھر ضمنی انتخابات کے سلسلے میں تحریک انصاف پنجاب کی قیادت بھی متحرک ہوگئی،پی ٹی آئی پنجاب کے عہدیداروں،یوسی ناظمین اورامیدواروں کو بھرپور مہم چلانے کی ہدایت کردی گئی۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں تحریک انصاف نے پنجاب میں ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کو ٹکٹس جاری کئے۔پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ کی منظوری سے 18 امیدواروں کو ٹکٹس الاٹ کئے گئے، پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمانی بورڈ کی منظوری سے پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹس الاٹ کئے گئے ۔ تحریک انصاف نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں جن امیدواروں کو ٹکٹس جاری کیے ہیں ان میں صوبائی حلقہ پی پی 07 میں شبیر اعوان ، پی پی 83 حسان اسلم ، پی پی 90 عرفان نیازی، پی پی 97 علی افضل ساہی، پی پی 125میاں محمد اعظم ، پی پی 127 محمد نواز بھروانہ، پی پی 140خرم ورک ، پی پی 158میاں اکرم عثمان ،پی پی 167عاطف چودھری، پی پی 168 نواز اعوان ، پی پی 202 سرور، پی پی 217 زین قریشی، پی پی 224 عامر اقبال شاہ، پی پی 228 عزت جاوید خان، پی پی 272 معظم جتوئی، پی پی 273 یاسر جتوئی، پی پی 282 قیصر عباس، پی پی 288 سیف الدین کھوسہ شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں