اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ میں عمران خان سمیت کسی کا برا نہیں چاہتی، میں کسی کا برا نہیں چاہتی مگر مکافات عمل ایک اٹل حقیقت ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ردعمل میں کہا کہ میں کسی کا برا نہیں چاہتی، ان صاحب کا بھی نہیں، مگر مکافات عمل ایک اٹل حقیقت ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ بہادرشاہ ظفر کا یہ شعر یاد رکھنا چاہیے۔
وقت کے بارے میں سب سے اچھی بات یہ ہے کہ یہ بدل جاتا ہے . اپنے آپ کو فرعون سمجھنے والا آج عدالتوں میں دھکے کھانے پر مجبور
میم مریم نواز💗 کا صبر کا پھل کیا کیا نہ کیا اس نیازی نے@MaryamNSharif ❤️ pic.twitter.com/VppRXUXcBR— Bin-te-Saddique (@OBintS1) June 24, 2022
’’ظفر آدمی اس کو نا جانیے گا، ہو وہ کیسا ہی صاحبِ فہم و ذکا، جسے عیش میں یادِ خدا نا رہی، جسے طیش میں خوفِ خدا نا رہا!‘‘یاد رہے اسلام آباد کی سیشن عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف سابق وزیراعظم عمران خان کی 10 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی ہے۔جمعہ کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ سے متعلق 15 مقدمات میں عمران خان کی درخواستِ ضمانت کی سماعت ہوئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، اسد عمر، علی نواز اعوان، ڈاکٹر بابر اعوان پیش ہوئے۔ عمران خان نے عدالتوں سے 15 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی استدعا کی۔ سیشن جج نے عمران خان کی 6 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔عدالت نے عمران خان کو تمام مقدمات میں پانچ پانچ ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے پولیس کو ریکارڈ سمیت آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔عمران خان نے تھانہ آبپارہ، آئی نائن، کوہسار، کراچی کمپنی ، گولڑہ، ترنول ، تھانہ بہارہ کہو، تھانہ سہالہ، تھانہ کورال اور لوہی بھیر اور دیگر میں درج مقدمات میں عبوری ضمانت حاصل کی۔ ان کے خلاف 11 تھانوں میں مجموعی طور پر 15 مقدمات درج تھے۔ 10 مقدمات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ ویسٹ میں اور 5 مقدمات ایسٹ میں درج تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں