اسد عمر کے سنگین الزامات پر بھائی محمد زبیر نے کرارہ جواب دیدیا

اسلام آباد (پی این آئی )نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر اینکر پرسن کامران شاہد نے ن لیگ کے رہنما محمد زبیر سےسوال کیا کہ اسد عمر صاحب بھی کل کہہ رہے تھے کہ ن لیگ کے رہنمائوں نے امریکا ایمبیسی کے اندر ہماری حکومت کو گرانے کیخلاف ملاقاتیں کی ہیں۔ کامران شاہد کا کہنا تھاکہ مجھے پتہ چلا ہے کہ آپ بھی ان میں شامل تھے ’’ آپ بھی ان ممبران میں سے ہیں جنہوں نے امریکن ایمبیسی میں امریکی حکام سے ملاقاتیں کیں، یہ کیا ملاقاتیں تھیں کیا امریکا آپ کو کہہ رہا تھا کہ آپ اس حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لے کر آئیں ؟ آپ سے متعلق کیا کہیں گے ؟ ۔

 

اس کے جواب میں سینئر لیگی رہنما محمد زبیر کا کہنا تھا کہ میں ان تمام باتوں کے جھوٹ کے سوا کچھ نہیں کہوں گا جب تحریک عدم اعتماد آرہی تھی یہ امریکن سے ملاقاتوں کا الزام لگ رہے تھے، اس وقت تین چار ملاقاتوں کا ذکر کیا گیاکہ کون کون سےن لیگ کے رہنما ملتے رہے ہیں ۔ لیگی رہنما محمد زبیر کا کہنا تھا کہ ایک ڈنر احمد جواد صاحب کی طرف سے دیا گیا جنہوں نے پارٹی چھوڑ دی تھی ، اس میں تقریباً ستر سے اسی لوگ تھے ان میں صحافی حضرات بھی تھے اس میں کچھ سیاستدان بھی تھے ، میں ، شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال نے بھی شرکت کی تھی ، اس میں ڈپلومیٹک کے لوگ بھی تھے ، یہ ڈنر احمد جواد صاحب کے گھر پر تھا ۔ اب اس ڈنر کو رنگ یہ دیا گیا کہ ن لیگ کے رہنما امریکن حکام سے مل رہے ہیں لیکن میں ان تمام الزامات کو مسترد کرتا ہوں ۔ قبل ازیں مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے کہا ہے کہ کرائم منسٹر کی مدت کا تعین میرجعفروں کا ٹولہ نہیں وہ ہاتھ کریں گے جن کی انگلیوں میں ان کٹھ پتلیوں کی ڈوریاں ہیں،کسی نوعیت کا کوئی بیانیہ ان کرداروں کی ساکھ واپس نہیں لاسکتا جو پردوں سے نکل کر بے حجاب قوم کے کٹہرے میں کھڑے ہیں۔

 

وزیر اعظم شہباز شریف کی گفتگو پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انسان ’’شہباز شریف‘‘ ہی ہو تو ان خیالات کا اظہار کرسکتا ہے جو کرائم منسٹر صاحب نے اپنی جماعت کے سینیٹرز کے روبرو فرمایا آٹھ ہفتے پہلے تک شہباز شریف کا تعارف امیریکی سازش کے تحت مسند پر بٹھائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close