خیبرپختونخواحکومت نے مزدور کی کم از کم اجرت سب سے زیادہ مقرر کر دی

خیبرپختونخواہ (پی این آئی) خیبرپختونخواہ حکومت نے مزدور کی ماہانہ اجرت اضافہ کردیا۔ خیبرپختونخواہ حکومت نے مزدور کی کم ازکم اجرت 26 ہزار مقرر کردی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان نے کہا کہ مہنگائی کے دور میں مزدور کی زندگی مشکل ہوگئی ہے۔ انہوں نے صوبائی اسمبلی میں اپنی تقریر میں کہا کہ مہنگائی کے دور میں مزدور کی زندگی مشکل ہوگئی ہے،صوبے میں پہلے مزدور کی اجرت 21 ہزار روپے ماہانہ تھی۔

 

 

اس بجٹ میں مزدور کی کم ازکم اجرت 26 ہزار مقرر کردی ہے۔ وزیراعلٰی خیبرپختونخوا نے کہا کہ انصاف فوڈ کارڈ یکم جولائی سے شروع کررہے ہیں، گندم سبسڈی کے لیے 32 ارب روپے مختص کئے ہیں، ایجوکیشن کارڈ بھی شروع ہورہا یے، ایک لاکھ طلبہ کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تربیت دینگے۔وزیراعلی ٰمحمود خان نے صوبے میں بورڈ کی امتحانی فیس ختم کرنے کا اعلان بھی کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بورڈ کے امتحانی فیس بھی ختم کررہے ہیں۔مزید برآں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے جمعہ کے روز پولیس سروسز ہسپتال میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر صوبے کے25 اضلاع میں انسدادپولیو مہم کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا، سیکرٹری محکمہ صحت عامر سلطان ترین ، کوآرڈینیٹر ای او سی آصف رحیم ،یونیسیف، این سٹاف ،بی ایم جی ایف اور دیگر اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔افتتاحی تقریب کے دوران وزیر اعلیٰ محمود خان نے میڈیا نمائندوں سے با ت چیت کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے تمام افراد پولیو مہم میں ہمارا ساتھ دیں تاکہ ہما را ملک بھی دیگر تمام ممالک کی طرح پولیو فری قرار پائے اور اس ناسورکا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

 

ان کا کہنا ہے کہ پولیو ویکسین ہر لحاظ سے محفوظ ہے اس سے انسانی جسم کوکوئی نقصان نہیں ہو ااسی ویکیسن کی ذریعے دنیا کے باقی تمام ممالک سے پولیو کا خاتمہ کیا جا چکا ہے بد قسمتی سے پاکستان اور افغانستان میں اب بھی یہ وائرس موجود ہے جس کو ختم کرنا حکومت خیبرپختونخواکی اولین ترجیح ہے والدین اور معاشرے کے تمام طبقات کے تعاون سے پولیو ویکسینیشن کے خلاف جھوٹے پراپیگنڈا کو ختم کرائیں گے پولیو ہمارے بچوں کا دشمن ہے اسے سب مل کر شکست دیں گے اور اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے ہمیشہ کے لئے بچائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close