آپریشن رجیم چینج کرنیوالوں کا کیا حشر ہوگا؟ سینئر صحافی کامران خان بھی پھٹ پڑے

اسلام آباد (پی این آئی) اینکر پرسن کامران خان نے سپر ٹیکس کے نفاذ پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے اور کہا ہے کہ آپریشن رجیم چینج کے معماروں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔اپنے ایک ٹویٹ میں کامران خان نے کہا کہ تباہی (موجودہ حکومت) کے 10 ہفتے مکمل ہونے پر آج صنعتوں پر 10 فیصد اضافی ٹیکس عائد کردیا گیا ہے جو قیامت سے کم نہیں ہے۔

 

پہلے ہی پیٹرول، ڈیزل، بجلی اور گیس کی قیمتیں 50 سے 80 فیصد بڑھ چکی ہیں جب کہ ڈالر 180 سے 208 روپے پر جاپہنچا ہے اور مہنگائی چھپر پھاڑ چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ تمام لوگ جو آپریشن رجیم چینج کے معمار و شریک تھے انہیں قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close