’’مفتاح اسماعیل کی چھٹی ،اب ان کی جگہ اسحاق ڈار تشریف لارہے ہیں‘‘حیران کن دعویٰ

اسلام آباد ( پی این آئی )پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل نے انکشاف کیا ہے کہ مفتاح اسماعیل کی جگہ مشہورزمانہ اسحاق ڈار تشریف لارہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شہباز گل نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ ’’مہنگائی اور ملکی معیشت کو ڈبونے کے تمام برے فیصلے کروانے کے بعد اب مفتاع اسماعیل کو فارغ کیا جا رہا ہے اور ان کی جگہ مشہور زمانہ اسحاق ڈار تشریف آ رہے ہیں۔ جنہوں نے پچھلی باری 33 ارب ڈالر ضائع کیے تھے ڈالر ریٹ کو جعلی طریقے سے کنٹرول کرنے کے لئے۔ یہ سکریٹری کا حصہ ہے مکمل تباہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close