ہم تمہیں لڑنے اور مارنے کے پیسے دے رہے ہیں،امریکہ کی اہم شخصیت نے یہ کس جنر ل کو کہا؟ملک کیساتھ کیا ہورہا ہے؟ عمران خان نے بڑا واقعہ سُنا دیا

اسلام آباد (پی این آئی )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے ایک تقریب میں ایک واقعہ شیئر کر دیا ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ میں جنرل اورکزئی سے ملا ۔ یہ بہت ضروری ہے کہ آپ اس ملک کیساتھ ہوا کیا تھا ۔ جنرل اورکزئی اس وقت قبائلی علاقے میں آرمی کے کمانڈر تھے ، انہوں نے مجھے بتایا کہ ہم نے 2006میں وزیرستان میں ایک ’اکارڈ ‘ سائن کیا ۔جنرل اورکزئی کا کہنا تھا کہ امریکا کا ایک ہائی لیول وفد ہمارے سے بات چیت کیلئے آیا

،کیونکہ ہم ان کے اتحادی تھے ، ملاقات میں ہم نے انہیں بتایا کہ ہمارے وزیرستان میں یہ یہ مسائل ہیں جس کی وجہ سے ہم نے یہ ’’accord sign‘‘کیا ہے ۔ جنرل نے بتایا کہ اس دوران انکا ایک سینئر اہلکار تھا وہ ہماری بات کو بڑے غور سے سن رہا تھا اس نے ہماری بات مکمل ہونے پرکہا کہ ہم تمہیں لڑنے کیلئے پیسے دے رہے ہیں ، پرامن رہنے کے نہیں ۔ اس نے حکم دیا اور انہوں نے ’اکارڈ ‘ تڑوایا ، ڈرون اٹیک کر کے تڑوایا ۔ ہمارے اوپر ڈرون اٹیک ہو رہے تھے یہاں بھی پاکستان مر رہے تھے وہاں پر بھی مر رہے تھے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں