اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان کے عوام آئندہ ماہ جولائی میں بجلی اور سردیوں میں گیس کے بحران کے لیے تیار ہوجائیں۔ اس حوالے سے خبردار کر دیا گیا ہے کہ حکومت جولائی کے لیے اسپاٹ پر ایل این جی کا انتظام نہیں کرسکی جبکہ مہنگی قیمتوں پر بھی سپلائر دستیاب نہیں۔ جیو نیوز کے پروگرام میں اس حوالے سے حکومتی نمائندے کی جانب سے حقائق کھول کر رکھ دیے گئے۔ وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ دو سال پہلے 4 ڈالر کی ایل این جی مل رہی تھی مگر گزشتہ حکومت نے موقع ضائع کیا اور طویل مدتی معاہدے نہیں کیے۔ مصدق ملک نے کہا کہ اب 40 ڈالر پر بھی ایل این جی دستیاب نہیں ہے،
ہم فرنس آئل اور کوئلے سے بجلی کی پیداوار اور بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 15 جولائی کے بعد ڈیمز میں پانی کی وجہ سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوگا، اس سے بھی لوڈشیڈنگ میں کمی آئے گی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں