کراچی (پی این آئی) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے کراچی سے لاہور جا کر پسند کی شادی کرنے والی لڑکی دعا زہرا کی بازیابی اور شیلٹر ہوم بھیجنے کی درخواست پر سماعت کا تحریر فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے گزشتہ روز درخواست گزار کی جانب سے درخواست واپس لینے پر خارج کردی تھی۔ اپنے تحریری فیصلے میں عدالت کا کہنا ہے کہ درخواست گزار کو حق ہے کہ قانون کے مطابق دعا زہرا کی عمر سے متعلق رپورٹ چیلنج کرے۔
یہ بات اہم ہے کہ دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی کے وکیل جبران ناصر کا درخواست واپس لینے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عدالت نے فیصلے میں ہمیں کہا ہے کہ آپ عمر کے تعین کی رپورٹ کو چیلنج کر سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہم عمر کے تعین کے حوالے سے میڈیکل بورڈ کی درخواست دیں گے۔
جبران ناصر کا کہنا تھا کہ سیکریٹری صحت درخواست منظور نہیں کرتے تو سندھ ہائیکورٹ جائیں گے، ہمیں امید ہے کہ میڈیکل بورڈ کا فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا۔ وکیل جبران ناصر نے بتایا کہ دعا زہرا سے ایک جھوٹ بلوایا گیا تھا۔۔۔۔
کراچی (پی این آئی) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے کراچی سے لاہور جا کر پسند کی شادی کرنے والی لڑکی دعا زہرا کی بازیابی اور شیلٹر ہوم بھیجنے کی درخواست پر سماعت کا تحریر فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے گزشتہ روز درخواست گزار کی جانب سے درخواست واپس لینے پر خارج کردی تھی۔ اپنے تحریری فیصلے میں عدالت کا کہنا ہے کہ درخواست گزار کو حق ہے کہ قانون کے مطابق دعا زہرا کی عمر سے متعلق رپورٹ چیلنج کرے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں