اسلام آباد (پی این آئی) ایک طرف پاکستان تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی نے اپنے چیئرمین عمران خان کے حکم پر ایوان سے استعفے جمع کرا رکھے ہیں تو دوسری جانب تحریک انصاف کے دو ارکان بطور رکن قومی اسمبلی اپنی مراعات بحال کرانے کے لئے عدالت پہنچ گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حافظ آباد سے شوکت علی بھٹی اور جھنگ سے امیر سلطان نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے درخواست کی ہے کہ پارلیمنٹ لاجز خالی کرنے کا دیا گیا نوٹس واپس لیا جائے۔
یہ بات اہم ہے کہ تحریک انصاف نے اپنے ارکان اسمبلی کے مستعفی ہونے کا اعلان کر رکھا ہے لیکن پھر بھی یہ ارکان مراعات چھوڑنے پر آمادہ نہیں ہیں۔۔۔۔۔
اسلام آباد (پی این آئی) ایک طرف پاکستان تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی نے اپنے چیئرمین عمران خان کے حکم پر ایوان سے استعفے جمع کرا رکھے ہیں تو دوسری جانب تحریک انصاف کے دو ارکان بطور رکن قومی اسمبلی اپنی مراعات بحال کرانے کے لئے عدالت پہنچ گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حافظ آباد سے شوکت علی بھٹی اور جھنگ سے امیر سلطان نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے درخواست کی ہے کہ پارلیمنٹ لاجز خالی کرنے کا دیا گیا نوٹس واپس لیا جائے۔ یہ بات اہم ہے کہ تحریک انصاف نے اپنے ارکان اسمبلی کے مستعفی ہونے کا اعلان کر رکھا ہے لیکن پھر بھی یہ ارکان مراعات چھوڑنے پر آمادہ نہیں ہیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں