پنجاب میں ضمنی انتخابات، ایک ایک حلقے میں کتنے کروڑ روپے بانٹے جارہے ہیں؟ تہلکہ خیز انکشاف

لاہور (نیوزڈیسک) صوبہ پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے دوران ایک ایک حلقے میں 15 سے 20 کروڑ بانٹے جانے کا انکشاف ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے بتایا کہ ضمنی انتخابات کے دوران ایک حلقے میں 15 سے 20 کروڑ پھینکا جارہا ہے ، کیوں کہ انہیں پتہ کے اگر یہ الیکشن ہار جاتے ہیں تو حمزہ شہباز وزیراعلیٰ نہیں رہ سکتے ،

یہ 20 ایم پی ایز کا نہیں بلکہ وزیراعلیٰ کا الیکشن ہورہا ہے اور وزارت اعلیٰ کے لیے 10, 20 ارب لگانا کوئی ایشو نہیں ہے ، انہوں نے ایک ٹھیکہ دینا ہے اور پیسے نکال لینے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت لاہور کے 4 حلقوں میں سارے قبضہ گروپ پیسے بانٹنے کے انچارج ہیں ، انہیں حلقے بانٹے گئے ہیں کہ ایک جگہ پیسہ کس نے لگانا ہے ، دوسری جگہ کسی اور نے لگانا ہے ، انتظامیہ بھی پیسے بانٹ رہی ہے ، اگر اس قسم کے الیکشن کرانے ہیں تو نہ کرائیں۔ادھر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن کے حوالے سے باز گشت ہے کہ 18 سیٹیں ن کی 2 پی ٹی آئی کی ہیں ، اس میں وزیبل ہاتھ بھی ہے اور ان وزیبل ہاتھ بھی ہے ، الیکشن کمیشن ذمہ داری سے غافل رہا تو قوم کا مستقبل داؤ پر لگ جائے گا۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ الیکشن20 سیٹوں کا نہیں حمزہ شہباز کی وزارت اعلیٰ کا ہے ، اپنی وزارت اعلیٰ کے لیے سب کو جھونک سکتے ہیں ، اگر الیکشن کمیشن ذمہ داری سے غافل رہا اور ضمنی الیکشن میں اپنی ساکھ کھودی تو آج کہہ رہا ہوں جنرل الیکشن آپ دفن کردیں گے ، پھر اس ملک میں عام انتخابات کے نتائج قوم نہیں دیکھے گی ، ڈسکہ کا واقعہ تو سامنے ہے ، خدارا کہیں 20 ڈسکے نہ پیدا کر دیجیے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close