تحریک انصاف نے بڑی مذہبی جماعت کیساتھ انتخابی اتحاد کی تصدیق کر دی ، شاہ محمود قریشی کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)شاہ محمود قریشی نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی اور مجلس وحدت المسلمین میں انتخابی اتحاد ہوگیا۔پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ تمام دینی جماعتیں ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کا ساتھ دے رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی پی 217 میں مجلس وحدت المسلمین نے زین قریشی کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے، وہ جانتے ہیں کہ ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے ارادے کیا ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 20 حلقوں میں امیدواروں کا نہیں سسٹم کا مقابلہ کر رہے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close