منحرف رکن اسمبلی کا ووٹ شمار نہ کرنے کی عدالتی رائے واپس۔۔؟سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی) آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح پر نظرثانی کیلئے سپریم کورٹ بار نے درخواست دائر کر دی۔سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ منحرف رکن اسمبلی کا ووٹ شمار نہ کرنے کی عدالتی رائے واپس لی جائے۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے آرٹیکل 63 اے سے متعلق عدالتی رائے پر نظر ثانی اپیل دائر کی ہے۔

 

بار ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق 17 مئی کی عدالتی رائے پر نظرثانی کی جائے، سپریم کورٹ کی منحرف رکن کا ووٹ شمار نہ کرنے کی رائے خلاف آئین اور آئین میں مداخلت کے مترادف ہے، آرٹیکل 63 اے کے مطابق منحرف ارکان صرف ڈی سیٹ ہوں گے۔سپریم کورٹ بار کی درخواست میں وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close